تربت(گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں جاڈین دشتی کی واضح برتری، انہوں نے 162 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر 5 سال کیلئے بلوچستان بار کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔ بلوچستان بار کونسل کے الیکشن 2025 /2030 کے لیے پروفیشنل پینل کے امیدوار جاڈین دشتی ایڈووکیٹ نے لسبیلہ و حب اور مکران ریجن میں 162 ووٹ لے کر واضح برتری سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے، غیر حتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ پینل کے امیدوار قاسم گاجزئی ایڈوکیٹ دوسرے نمبر پر 87 ووٹ لیے ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر عبدالمالک بگٹی نے 7 ووٹ لیے ہیں۔ کیچ بار کے وکلا نے جاڈین دشتی ایڈوکیٹ کی کامیابی پر سیشن کورٹ کے احاطے میں جشن منایا اور جاڑین دشتی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ وکلا نے پروفیشنل پینل کے امیدوار جاڈین دشتی کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلا سچ کی علم برداری میں کبھی پیچھے نہیں رہیں گے۔ بلوچستان بار کونسل کے الیکشن میں پہلی بار جاڈین دشتی ایڈووکیٹ کو مکران بلخصوص کیچ کے عام طبقہ کی جانب سے بھی بھرپور اخلاقی حمایت حاصل رہی ہے۔ جبکہ انکی رہائشگاہ پر وکلاء نے کیک کاٹ کر کامیابی پر جشن منایا اور ایک دوسرے کو کیک کھلا کر مبارکباد دی گئی۔اس موقع پر جاڑین دشتی نے گدروشیا پوائنٹ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے وکلا اور دیگر سپورٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

