دالبندین: بی این پی نے شہر کو “مسائلستان” قرار دے کر امن و سہولیات میں غفلت پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

دالبندین( گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دالبندین شہر مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے، حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ضلع چاغی کے ہیڈکوارٹر دالبندین شہر اس وقت مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے شہر میں نہ صرف امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے بلکہ روزمرہ شہری سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے بیان میں مزید کہا گیا دالبندین میں جرائم میں اضافہ ہو چکا ہے، دو دن کے دوران دو نوجوانوں کا سرعام قتل انتظامیہ کی کارکردگی پر بڑا سوال ہے جبکہ انتظامیہ کی کارکردگی صرف اجلاسوں اور دعووں تک محدود ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیوریج کا نظام درہم برہم، اور پینے کے پانی کی قلت جیسے مسائل عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر چکے ہیں
بلوچستان نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ دالبندین میں امن و امان کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے ترقیاتی منصوبے فوری مکمل کیے جائیں خاص طور پر ماسٹر پلان اور شہری سہولیات کے منصوبے انتظامیہ کی کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اگر حکام نے فوری نوٹس نہ لیا تو بی این پی عوامی احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔ ہم اپنے شہر کو کھنڈر میں تبدیل ہوتے نہیں دیکھ سکتے.