تربت/ پنجگور: سیکیورٹی فورسز کا تسپ میں آپریشن، تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک

تربت/ پنجگور (گدروشیا پوائنٹ) پنجگور کے علاقے تسپ میں اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی آپریشن، دو افراد ہلاک، اسلحہ برآمد۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (TTP ) سے تھا۔

اس حوالے سے سیکورٹی فورس کی جانب پریس ریلیز بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج تحریکِ طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن میں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریبی مواد برآمد کرلیا گیا۔