گوادر (گدروشیا پوائنٹ)گوادر میونسپل کمیٹی خستہ حالی سے اُمید و تعمیر کے نئے سفر کی جانب!
میونسپل کمیٹی گوادر کی نئی عمارت کی تعمیر۔ وہی جگہ جہاں کبھی ایک پرانی، خستہ حال عمارت عوامی خدمت کا مرکز ہوا کرتی تھی، آج ایک نئے دور کی بنیاد بن چکی ہے۔
پرانے دفتر کی بوسیدہ دیواریں اور جھُکی ہوئی چھتیں آج بھی شہر کی خدمت کی یادیں سمیٹے ہوئے ہیں، مگر اب ان دیواروں کی جگہ ترقی، خدمت اور امید نے لے لی ہے۔ نئی عمارت جدید طرزِ تعمیر، وسیع دفاتر اور عوامی سہولتوں سے آراستہ ہوگی — ایک ایسا مرکز جو گوادر کے شہریوں کی ضروریات کو جدید معیار کے مطابق پورا کرے گا۔
موجودہ چیئرمین ماجد جوہر کی قیادت میں بلدیہ گوادر نے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ صفائی، شہری سہولتوں، روشنیوں اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں نے شہر کے نقشے کو بدلنا شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین ماجد جوہر نے کہا: گوادر کے عوام میری طاقت ہیں۔ہم صرف عمارت نہیں، ایک بہتر نظام اور روشن مستقبل تعمیر کر رہے ہیں۔میرا مشن ہے کہ گوادر کو وہ مقام دوں جس کا وہ حقدار ہے صاف،منظم اور ترقی یافتہ شہر کے طور پر۔ شہری حلقوں نے چیئرمین ماجد جوہر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں گوادر پہلی بار حقیقی تبدیلی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ عوام میں امید کی نئی لہر دوڑ گئی ہے کہ یہ عمارت صرف تعمیر نہیں، ترقی کے ایک نئے دور کی علامت ہے۔

