دالبندین: حاجی محمد حسن مندازئی کی جانب سے سردار نادر خان مندازئی کو ایران میں قبیلے کا سردار منتخب ہونے پر مبارکباد

دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)خان پینل کے سینئر رہنماء حاجی محمد حسن مندازئی نے اپنے ایک بیان میں سردار الحاج نادر خان مندازئی کو ایران میں آباد مندازئی قبیلے کا سردار منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف قبیلے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ اتحاد، بھائی چارے اور مستقبل کی ترقی کی ایک نئی سمت متعین کرے گا
انہوں نے کہا کہ ایران میں آباد طائفہ مندازئی نے انتہائی فہم و فراست اور بصیرت سے کام لیتے ہوئے سردار الحاج نادر خان کو اپنا قبائلی رہنماء چُن کر ثابت کیا ہے کہ وہ قبیلے کی روایات، عزت، اور وقار کے محافظ ہیں۔ یہ فیصلہ اس بات کا مظہر ہے کہ قبیلہ مندازئی نے ایک ایسے شخص کو قیادت سونپی ہے جو خلوص، دیانت داری، اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہے
حاجی محمد حسن مندازئی نے کہا کہ سردار الحاج نادر خان مندازئی ہمیشہ سے قبیلے کے بزرگوں اور نوجوانوں کے درمیان ایک مضبوط رابطے کا ذریعہ رہے ہیں ان کی قیادت میں قبیلے کے افراد کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی، اور باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب سردار قبیلے کے نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں گے، تاکہ قبیلہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوسکے
انہوں نے کہا کہ مندازئی قبیلے کے تمام افراد سردار الحاج نادر خان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ایران میں آباد مندازئی طائفے سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے سردار کے ہاتھ مضبوط کریں، ان کے فیصلوں کا احترام کریں اور قبیلے کی ترقی اور یکجہتی کے لیے متحد رہیں
آخر میں حاجی محمد حسن مندازئی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سردار الحاج نادر خان مندازئی کو صحت، عزت، اور ہمت عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے سکیں اور قبیلے کے وقار میں مزید اضافہ کریں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک سردار نادر خان مندازئی کا حامی و ناصر ہو اور ان کے فیصلے قبیلے کے لیے خیر و برکت کا سبب بنیں