تربت: گرلز ہائی اسکول مند کوہ پشت میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی سلامتی کیلئے طالبات کی شکرانہ دعا

تربت(گدروشیا پوائنٹ)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کوہ پشت مند میں طالبات نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے پر شکرانہ دعا کی گئی۔ جس میں طالبات اور اساتذہ نے اُن کی صحت، سلامتی اور دراز عمری کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ طالبات نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے دعا کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔