تربت(گدروشیا پوائنٹ)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (GTA) تحصیل تُربت کے انتخابات آج 30 اکتوبر 2025 کو گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تُربت کے طارق زہری ہال میں منعقد ہوئے۔ اجلاس کی صدارت ضلعی جنرل سیکریٹری محمد نسیم اکرم اور ضلعی آرگنائزر نصیر احمد دشتی نے کی، جبکہ مرکزی چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر مہمانِ خاص تھے۔ انتخابات میں ایک ہی پینل نے نامزدگی جمع کرائی، جس کے تحت ضیاالحق (ایس ایس ٹی بوائز ماڈل ہائی اسکول تُربت) صدر اور حاجی اصغر علی (جے ای ٹی ہائی اسکول چاہسر) جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ دیگر عہدوں پر بھی تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ منتخب کابینہ میں حاتم علی سینئر نائب صدر، شہزاد احمد نائب صدر، عبدالصمد نائب صدر دوئم، مہجان نائب صدر (خاتون)، حاکم علی ڈپٹی سیکریٹری، شاہ نواز پریس سیکریٹری، صول جان سیکریٹری مالیات، نور بخش سیکریٹری اسپورٹس، محمد نسیم جوائنٹ سیکریٹری، بابو علی آفس سیکریٹری، (سیکریٹری خاتون)، محمد زاہد حسین آڈیٹر، ثناءاللہ چیئرمین، وائس کیا بلوچ، حاجی محمد یعقوب آرگنائزر اور محمد امین ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے۔ مرکزی چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ جی ٹی اے بلوچستان کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر اساتذہ میں نفاق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر استاد ایک باشعور طبقہ ہے جو کسی فریب یا جھوٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے تحصیل تُربت کی نئی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل جدوجہد ہی حقوق کے حصول کا واحد راستہ ہے، لہٰذا ہر کارکن کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

