گوادر (گدروشیا پوائنٹ/عبیداللہ) گوادر میں بھی لیویز فورس بلوچستان کو پولیس فورس میں ضم کرنے کیخلاف کے لیویز کے سینکڑوں اہلکاروں نے لیویز فورس افس سے احتجاجی ریلی نکال کر سیرت النبی ﷺ چوک سے ہوکر بلال مسجد سے پھر اسسٹنٹ کمشنر افس سے واپس لیویز افس پہنچے لیویز مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی میں میں مرد وخواتین اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں بینرز ، پلے کارڈ اور قومی جھنڈے تھامے ہوئے تھے۔ لیویز کی پولیس فورس میں ضہم ہونا نہ منظور،، لیویز فورس زندہ باد، 142 سالہ پرانا فورس کو پولیس میں ضم کرنا نہ منظور،، لیویز فورس کو پولیس میں غیر آئینی طریقے سے ضم کرنا نامنظور نامنظور۔، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے واضح رہے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں لیویز فورس کو پولیس فورس میں ضم کرنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

