دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) دالبندین میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دو افراد شدید زخمی، تفصیل کے مطابق دالبندین کے مشرقی بائی پاس شیر چوک پر واقع حجام کی دکان پر صبح سویرے تقریباً ساڑھے سات بجے فائرنگ سے بازگز کے رہائشی نظر محمد ولد رحمت اللہ قوم محمد حسنی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر پرنس فہد ہسپتال لے جایا گیا مگر خون زیادہ بہہ جانے کے سبب وہ جانبر نہ ہو سکے فائرنگ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی پولیس اس بارے تفتیش کر رہی ہے جبکہ ایک دوسرے واقع میں لنک بائی پاس روڈ نزد عبد المجید اڈہ کے قریب فائرنگ سے دو بھائی عبداللہ ولد بیبرگ اور نصر اللہ ولد بیبرگ قوم محمد حسنی سکنہ سورگل دالبندین شدید زخمی ہوئے ہسپتال ذرائع کے مطابق عبداللہ کے بایاں کندھے اور نصر اللہ کے دونوں ٹانگوں پہ گولیاں لگیں ہے شدید زخمی نصر اللہ کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کویٹہ ریفر کر دیا گیا پولیس کے مطابق فائرنگ واقع رقم کے لین دین کی معاملے پر ہوا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے جلد گرفتاری عمل میں لائیں گے

