نوکنڈی ( گدروشیا پوائنٹ)ایس پی چاغی محمد شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او چاغی اسداللہ مینگل کی زیر نگرانی ایس ایچ او نوکنڈی عبدالقادر مینگل ایس آئی سعید احمد،کانسٹیبل نجیب اللہ ،اے ایس آئی نور الدین نور الامین ،و پولیس فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم شوکت کو گرفتار کرلیا۔جس سے اسلحہ برآمد کی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 16/2025 بجرم زیر دفعہ 15E Arms Act درج کیا گیا ہے۔ایس ایچ او عبدالقادر مینگل کا کہنا تھا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نوکنڈی میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے ٹیم دن رات متحرک ہے۔ عوام پولیس کا ساتھ دیں تاکہ علاقے کو پرامن بنایا جا سکے۔

