تربت: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کھڈان دشت کے انتخابات مکمل، نور بخش بلوچ صدر اور سید جان جنرل سیکریٹری منتخب

تربت (گدروشیا پوائنٹ) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان تحصیل کھڈان دشت کے انتخابات 29 اکتوبر 2025 کو گورنمنٹ ہائی اسکول کھڈان دشت میں منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل کی نگرانی ضلعی جنرل سیکریٹری محمد نسیم اکرم اور ضلعی آرگنائزر نصیر احمد دشتی نے کی۔ انتخابات میں ایک ہی پینل نے نامزدگی جمع کرائی جس کے نتیجے میں تمام عہدے دار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ منتخب عہدے داروں میں نور بخش بلوچ (صدر)، خلیل احمد (سینئر نائب صدر)، محمد نعیم (نائب صدر)، ناصر علی (جونیئر نائب صدر)، زینت شہسوار (خاتون نائب صدر)، سید جان (جنرل سیکریٹری)، وسیم احمد (ڈپٹی سیکریٹری)، محمد نسیم (پریس سیکریٹری)، شکیل احمد (فائنانس سیکریٹری)، غلام حیدر (اسپورٹس سیکریٹری)، ابوالحسن (آفس سیکریٹری)، نائیلہ (خاتون سیکریٹری)، نادل علی (آڈیٹر)، حکیم اللہ (جوائنٹ سیکریٹری)، شمیم احمد (چیئرمین)، قادر بخش (وائس چیئرمین)، الٰہی بخش (آرگنائزر) اور نور محمد (ڈپٹی آرگنائزر) شامل ہیں۔ ضلعی آرگنائزر نصیر احمد دشتی اور ضلعی جنرل سیکریٹری محمد نسیم اکرم نے نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی اے بی ہی واحد حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جو اساتذہ کے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “کچھ عناصر کاغذی تنظیموں کے ذریعے صرف سوشل میڈیا تک محدود ہیں، جبکہ جی ٹی اے بی زمینی سطح پر خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ خدمت، اخلاق اور ایثار کا پیکر ہیں، اس لیے اختلافِ رائے کے باوجود بدزبانی اور بداخلاقی کا راستہ اختیار نہیں کریں گے۔