تربت:ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سیاسی شخصیات کا لعل بخش قومی سے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

تربت (گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جمال شکیل، حاجی یاسین، سینئر چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر مختار بلوچ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے تربت پریس کلب کے سابق صدر اور سینئر صحافی لعل بخش قومی کی رہائشگاہ پر جاکر اُن کے والد واجہ پیر محمد قومی کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔مہمانوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لعل بخش قومی و اہلِخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر و تحمل کی دعا کی۔