تربت(گدروشیا پوائنٹ نمائندگان) ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ پر قاتلانہ حملہ، سیاسی،سماجی اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہر دلعزیز اور عوام دوست افسر مانے جاتے ہیں۔ اُنہیں غریب عوام، مظلوم طبقات اور محروم طبقوں سے گہری ہمدردی ہے تربت کی ترقی، عوامی بہبود، تعلیم کے فروغ اور شعور بیداری کے لیے اُن کی کاوشیں نمایاں رہی ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ کھیلوں، فنون لطیفہ، بلوچی زبان و ثقافت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیئے اور ضلعی انتظامیہ کو عوام کے قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی، برسوں سے بند ترقیاتی اسکیموں کے آغاز اور شفاف طرزِ حکمرانی کے باعث اُنہیں ایک فعال، متحرک اور عوام دوست ڈپٹی کمشنر کے طور پر سراہا جاتا ہے۔ 27 اکتوبر کو اُن پر ہونے والے خطرناک اور جان لیوا حملے نے نہ صرف ضلع کیچ کے عوام بلکہ اُن تمام شخصیات کو بھی گہرے دکھ اور حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جو بشیر احمد بڑیچ کو قریب سے جانتی ہیں۔ حملے کی خبر کے بعد باشعور حلقوں میں تشویش اور بے چینی کی فضا پیدا ہوگئی ہے اور مختلف محفلوں میں اس پر بحث جاری ہے۔ کئی حلقوں میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ صوبے کے ایک سینئر، فعال اور عوام دوست ضلعی افسر پر حملے کے باوجود حکومتِ بلوچستان کی جانب سے واضح اور بھرپور مذمتی بیان سامنے کیوں نہیں آیاہے ؟ تاہم ضلع کیچ کی مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اُن لاپتہ افراد کے لواحقین نے جن کے پیاروں کو ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کی کاوشوں سے بازیاب کرایا گیا تھا اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا اور نجی محفلوں میں لوگ اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے علاقے میں تعلیم، شعور، امن، زبان، ثقافت، کھیل اور عوامی خدمت کی جدوجہد پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ پر IED حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کہا کہ اس طرح کی تخریبی اور دہشت گرد کارروائیاں ہمارے بہادر سول سرونٹ افسران کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔#
پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز، معتبر حاجی برکت رند نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڈیچ کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے علاقے کے امن و امان کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں۔# صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی میر اصغر رند نے بشیر احمد بڑیچ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیچ ایک محنتی، دیانتدار اور عوام دوست افسر ہیں جو ہمہ وقت عوامی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔# کیچ سول سوسائٹی کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ پر حملہ ایک فرض شناس اور اہل افسر کے ساتھ ساتھ اُس سوچ پر بھی حملہ ہے جو ضلع میں امن و ترقی کے قیام کے لیے کوشاں رہی ہے۔# مند کے معروف کاروباری شخصیت حاجی ارشاد ڈھنڈائی (dhandaahi) نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ پر قاتلانہ حملہ ایک قابلِ افسوس اور بزدلانہ عمل ہے۔ بشیر احمد بڑیچ نے اپنے دورِ تعیناتی میں عوامی فلاح، تعلیم اور صحت کے بے شمار اسکیمات شروع کیے، جن سے عوام کو حقیقی ریلیف ملا۔ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کررہا ہے ان پر حملہ دراصل ترقی کے اس تسلسل کو روکنے کی ناکام کوشش ہے۔ پٹواری ایسوسی ایشن کیچ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ بشیر احمد بڑیچ ایک ایماندار، فرض شناس اور عوام دوست افسر ہیں۔ ان پر حملہ پوری ضلعی انتظامیہ کے مورال پر حملہ ہے ہر فورم پر ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کی جائے # کاروباری شخصیت وارث رند نے کہا کہ بشیر احمد بڑیچ نے ہمیشہ اپنے کام سے یہ ثابت کیا کہ ایمانداری اور خدمت کے جذبے سے مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ ان پر حملے کی مزمت کرتے ہیں ۔# جے یو آئی کیچ کے رہنما مولانا عبد الحفیظ مینگل نے کہاکہ بشیر احمد بڑیچ کی قیادت میں ہونے والا کیچ کلچرل فیسٹول ضلع کی تاریخ کا سب سے کامیاب اور یادگار ثقافتی پروگرام ثابت ہوا، جس نے سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں # جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سردار دودا خان درزادہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ پر حملہ پورے ضلع کے عوام پر حملہ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑیچ صاحب ایک باصلاحیت، نیک سیرت اور دیانتدار افسر ہیں۔۔# پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میر عبدالروف رند، زبیر رند نے ڈپٹی کمشنربشیر احمد بڑیچ کے اسکواڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مذمت، کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے علاقے کے امن و ترقی کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ # سماجی رہنما وسیم سفر نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ پر قاتلانہ حملہ قابلِ مذمت اور باعثِ تشویش عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بشیر احمد بڑیچ خصوصاً ضلع کیچ میں اپنی تعیناتی کے دوران جبری لاپتہ افراد کے مسائل کو ذاتی دلچسپی کے ساتھ حل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ تمام مکاتبِ فکر اور سماجی طبقات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ پر حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے

