دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) چیئرمین میونسپل کمیٹی دالبندین میر فیصل جان نوتیزی نے کہا کہ ، ایس پی چاغی محمد شریف کی مثالی کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ان کی قیادت میں پولیس فورس نے نہ صرف امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا بلکہ جرائم کی روک تھام، ٹریفک کنٹرول، اور عوامی تحفظ کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے ایس پی محمد شریف نے جس پیشہ ورانہ انداز میں عوام کے ساتھ روابط کو مضبوط کیا، وہ قابلِ تقلید ہے۔ ان کی ، عوامی شکایات کے فوری ازالے، اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ ایس پی محمد شریف اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنائیں گے میونسپل کمیٹی ان کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے

