دالبندین(گدروشیا پوائنٹ) امین آباد ہسپتال میں لیبر روم کی فعالیت کے حوالے سے اہم پیش رفت ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے ملاقات، عوامی مسائل پر سنجیدہ گفتگو یوسی امین آباد کے چیئرمین حاجی محمد وارث حسنی کی ہدایت پر وائس چیئرمین ضیاء الحق حسنی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے ملاقات کی اس ملاقات میں امین آباد ہسپتال میں لیبر روم کی غیر فعالیت، طبی سہولیات کی کمی اور عوامی مشکلات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے مسائل کو سنجیدگی سے سن کر فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی، جن میں لیبر روم کی فعالیت، میڈیکل آفیسر کی تعیناتی، طبی آلات کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری شامل ہے
وائس چیئرمین ضیاء الحق حسنی کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ایک فرض شناس اور عوام دوست آفیسر ہیں، جنہوں نے امین آباد کے لیے ہر بار عملی اقدامات کیے ہیں حالیہ دنوں ہسپتال کے لیے ڈاکٹر کی تعیناتی اور ادویات کا کوٹہ بڑھانے جیسے اقدامات قابلِ تعریف ہیں یہ پیش رفت یوسی امین آباد میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا

