دالبندین: اسلامک ریلیف کے زیر اہتمام جینڈر بیسڈ وائلنس پر اسٹیک ہولڈرز کوآرڈینیشن میٹنگ، مختلف منصوبوں پر گفتگو

دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) دالبندین میں اسلامک ریلیف کے زیر اہتمام شہید تاج محمد سنجرانی میموریل ہال میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوارڈینیشن میٹنگ ڈپٹی ایچ او ڈاکٹر جاوید منعقد ھوا جس میں سرکاری افسران ۔سول سوسائٹی ۔این جی اوز ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پروجیکٹ آفیسر روبینہ عباس ۔ایم این ای ڈاکٹر جمال ۔ڈپٹی ڈی ایچ ڈاکٹر جاوید ۔سعید میر ۔حبیب اللہ مینگل ۔خلیفہ باسط اہجباڑی ۔جلیل بلوچ ۔سلام آزاد نور احمد حسنی۔میڈم نادیہ ہفت ۔حیدر عاجز۔و دیگر نے خطاب کیا اس موقع ڈاکٹر جمال نے اسلامک ریلیف کے مختلف پروجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ میڈم روبینہ نے کہا جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی بنانے کے لیے کوآرڈینیشن میٹنگز نہایت رکھی گئی ہیں۔ ایسی میٹنگز کے انعقاد سے مختلف اسٹیک ہولڈرز — جیسے کہ حکومتی ادارے، سول سوسائٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے، اور کمیونٹی لیڈرز — کو ایک پلیٹ فارم پر آ کر
جینڈر بیسڈ وائلنس کے موجودہ چیلنجز اور رجحانات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملتا ہے مؤثر حفاظتی اقدامات اور پالیسیوں کی تشکیل ممکن ہوتی ہے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے اداروں کے درمیان تعاون بڑھتا ہے ڈیٹا شیئرنگ اور رپورٹنگ کے نظام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے
اسی حوالے سے دالبندین میں wgfs سینٹر کا قیام عمل میں لاہی گئی ہے تاکہ خواتین اس سینٹر میں آکر بلا جھجک اپنی مسلوں کو ڈسکس کر سکے