تربت (گدروشیا پوائنٹ) صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی اور تربت پریس کلب کے وفد نے علیحدہ علیحدہ ڈپٹی کمشنر ہاؤس جا کر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ پر حملہ انتہائی غیر متوقع واقعہ تھا جس کا کسی کو گمان بھی نہیں تھا کیونکہ وہ بحیثیت ڈپٹی کمشنر نہایت احسن انداز میں فرائض انجام دے رہے تھے اور متعدد لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا جو کئی سالوں سے لاپتہ تھے۔

