تربت: انجینئر شاہ جہان و ساتھیوں کی ہلاکت پر احتجاج متاثرہ خاندانوں کا سی پیک روڈ بند کرنے کا اعلان

تربت(گدروشیا پوائنٹ)انجینئر شاہ جہان، نعیم نبی، بہادر ہاشم کے خاندان نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں انجینئر شاہ جہان، نعیم نبی بخش، بہادر ہاشم کی ہلاکت اور اس پر انتظامیہ کی نااہلی و عدم توجہی کے خلاف، ہم کل بروز 27 اکتوبر 2025 کو سی پیک کوئٹہ ٹو تربت روڈ بمقام ہیرونک کراس کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، یہ روڈ بلاک غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ تمام عزیز و اقارب، متاثرہ خاندانوں، اہل علاقہ، اور بلوچ عوام سے درخواست ہے کہ وہ اس اہم تحریک میں شرکت کریں اور اپنے پیاروں کی ’قتل نما روڈ ایکسیڈنٹ‘ اور شہادت کے خلاف آواز بلند کریں۔
ہماری اس مشترکہ آواز کو مضبوط بنائیں اور ضلعی انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔