گوادر: ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے خلاف درج مقدمے کے بعد گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا

گوادر (گدروشیا پوائنٹ) رکن بلوچستان اسمبلی اور حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے خلاف درج مقدمے کے بعد گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ وہ کل 27 اکتوبر، بروز پیر دوپہر 12 بجے سنسر تھانے میں باقاعدہ گرفتاری دیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کے ردعمل میں کیا.یاد رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے بلوچستان اسمبلی میں ایف سی کے کردار سے متعلق بیان کے بعد سربندن کے رہائشی خدابخش عرف کے بی کی مدعیت میں تھانہ سنسر کے انچارج عبداللہ عابد نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔