خاران: علما کمیٹی کی قیادت میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر احتجاجی ریلی، تین دن کا الٹی میٹم جاری

خاران( گدروایشا پوائنٹ)خاران میں علماء کمیٹی کے زیر اہتمام ایس ایچ او سٹی محمد قاسم کو شہید کرنے آمن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایک ریلی چیف چوک خاران سے نکالی گئی ریلی کی حمایت خاران آل پارٹیز بازار پنچائیت و دیگر نے کیا تھا ریلی نے تین دن کا الٹی میٹم دے کر ریلی پر امن طور پر ختم کر دیا
ریلی چیف چوک سے نکل کر مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے احتجاج کی شکل اختیار کر گیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نعمت اللہ حبیبی مولانا عظمت اللہ انقلابی ندیم بلوچ مولانا قاسمی اور دیگر نے کہا کہ خاران میں آمن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ناک ہے سر عام ایس ایچ او محمد قاسم کو شہید کیا گیا مختلف شاہراہوں پر ٹارگٹ گلنگ جاری ہے ہر گلی محلے یہاں تک کہ کلیوں میں اسلحہ کے زور پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے لیکن انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے کوئی کاروائی نہیں کیا جا رہا ہے شرکاء ریلی نے اپنے دیئے گئے ڈیمانڈ پر تین دن تک عملدرآمد نہ ھونے کی صورت میں سخت سے سخت احتجاج کرنے کا اعلان کیا