اورماڑہ(گدروشیا پوائنٹ)پاکستان آرمی کے افسران کا آر ایس ای اورماڑہ کا دورہ
علاقے میں پینے کے پانی، بجلی اور دوائیوں کی قلت پر عوامی شکایات کا نوٹس مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی پاکستان آرمی کے نمائندگان کرنل جاوید اور میجر الیاس نے اورماڑہ کے آر ایس ای (RSE) ادارے کا تفصیلی دورہ کیا. دورے کے دوران انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور عملے سمیت مقامی عوام سے ملاقاتیں کیں. اس موقع پر علاقے کے عوام نے افسران کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا جن میں پینے کے پانی کی شدید قلت، بجلی کے خراب پنکھے، اور دوائیوں کی کمی جیسے اہم مسائل شامل تھے. کرنل جاوید اور میجر الیاس نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود میں پیش پیش رہی ہے اور مقامی سطح پر سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں. فوجی افسران نے ادارے کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کی بر وقت نشاندہی اور رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ حل میں تاخیر نہ ہو. دورے کے اختتام پر مقامی مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی یہ کوششیں اورماڑہ کے عوام کی مشکلات میں کمی کا باعث بنیں گی.

