دالبندین: میر حمدان جان ماندائی فور ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اختتام پذیر، الریاض ریکی اسپورٹس نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) میر حمدان جان ماندائی فور ڈسٹرکٹ چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 بمقام دالبندین اختتام پذیر الریاض ریکی اسپورٹس دالبندین نے مون اسٹار کبدانی کرکٹ کلب خاران کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لی فائنل تقریب کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابق وفاقی وزیر حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی تھے مون اسٹار کبدانی کرکٹ کلب خاران نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں 214 رنز بنائیں بعد میں مطلوبہ ہدف الریاض ریکی اسپورٹس دالبندین نے بآسانی ایک اوور پہلے عبور کرکے اپنا دفاع برقرار رکھا فائنل تقریب کے مہمان خاص حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے خاران کے ٹیم کیلئے پندرہ ہزار الریاض ریکی اسپورٹس کلب دالبندین کیلئے دس ہزار روپے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 25 ہزار روپے ایمپائرز کیلئے پانچ ہزار اور صحافیوں کیلئے پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ میر افتخار ماندائی نے خاران ٹیم کیلئے نقد دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پر مہمان خاص حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی ٹورنامنٹ سر پرست اعلیٰ میر افتخار ماندائی بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے صدر محمد بخش بلوچ کویٹہ ریجن کے منیجر شوکت بلوچ پیرامیڈیکس کے صدر الٰہی بخش سمالانی مصطفیٰ کمال ریکی عبدالجلیل سمالانی شاجی عنایت شاہ نور علی کاکڑ و دیگر نے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر قبائلی رہنما حاجی امیر جان ریکی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن خاران کے سیکرٹری شاہ حسین بلوچ عبدالرحمن حیدری انجنئیر عاقل محمد بلال ساسولی حاجی مولا بخش بڑیچ اسفندیار نوتیزی چیرمین عبدالغفور نوتیزی ثناء شیر زئی مسعود اظہر عباس شاکر صادق مجید باسط زیب ریکی ملک اسلم نوتیزی عصمت پٹھان سیف حسنی ظہور مشتاق جمیل ریکی عیسیٰ ماندائی جاوید سرپرہ طارق اسٹائلش مجید ثانو احمد بخش سمالانی محمد ابراہیم مینگل سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی شائقین کرکٹ نے ضلع چاغی کے تاریخ میں پہلی مرتبہ کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ میر افتخار ماندائی اور اسکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی میں پہلی مرتبہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد ہوا ہے کہ جس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے فرسٹ کلاس کرکٹرز نے حصہ لے کر شائقین کرکٹ اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کے دل جیت لیئے ہے جس پر ہم افتخار ماندائی کو ذبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں