تربت (گدروشیا پوائنٹ) آبسر کے
محلہ بلوچی بازار میں معروف اور معزز شخصیت واجہ پیر محمد قومی کی رسمِ فاتحہ ان کی رہائشگاہ پر جاری ہے۔ آج بروز جمعرات سیاسی رہنما میر غفور احمد بزنجو سمیت مختلف سیاسی، سماجی، ادبی، صحافتی اور مذہبی شخصیات نے مرحوم کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ شرکاء نے مرحوم کے فرزندان تربت پریس کلب کے سابق صدر اور سینئر صحافی لعل بخش قومی، ڈاکٹر خدا بخش قومی، مولابخش قومی، الہی بخش قومی، شوکت قومی اور اہلِخانہ کے دیگر شخصیات اور افراد سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا
جبکہ مرحوم کے بڑے فرزند اور سینئر صحافی لعل بخش قومی کے مطابق رسمِ سوئم بروز جمعہ ادا کی جائے گی جبکہ اجتماعی دعا دوپہر ایک بجے ہوگی۔ اہلِخانہ کی جانب سے دعا میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

