دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے صدر محمد بخش بلوچ ضلعی نائب صدر حاجی دین جان مینگل اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری افتخار ماندائی کا ایس پی چاغی محمد شریف سے ملاقات ایس پی کو چارج سنبھالنے پر ویلکم کیا بی این پی کے رہنما حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے ایس پی چاغی محمد شریف کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی تمام قبائل و سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ایک خوبصورت گلدستہ ہے بلوچستان نیشنل پارٹی بحیثیت قومی جماعت کے پولیس سمیت دیگر محکموں کے بہتر کارکردگی کو سراہتا ہیں اور ہر اچھے عمل کی مکمل حمایت کی کرتی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پولیس علاقے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر علاقے میں امن و امان سمیت دیگر معاملات کو حل کرنے میں کردار ادا کریں گا اس موقع پر ایس پی چاغی محمد شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے علاقے کے تمام اسٹیک ہولڈرز یکساں ہیں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات و قبائلی عمائدین پولیس کے ساتھ تعاون کرکے علاقے میں امن و امان کو بحال کرنے میں ہمارا ساتھ دیں ایس پی آفس علاقے کے لوگوں کیلئے ہمہ وقت کھلا ہے کوئی بھی بلا جھجک اپنے جائز کام کیلئے کسی بھی وقت آفس آسکتے ہیں پولیس اور عوام کا ایک گہرا رشتہ ہے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا ضلع چاغی امن و امان کے حوالے سے دیگر علاقوں کی بنسبت کافی پرامن ہے اور اس امن کا سہرا بھی یہاں کے سیاسی و قبائلی عمائدین کے سر جاتا ہے انشاء اللہ اس امن کو مذید برقرار رکھنے کیلئے پولیس فورس اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی اور علاقے میں امن و امان کی بحالی اسٹریٹ کرائم کے وارداتوں پہ قابو منشیات کے اڈوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے

