تربت: جی ٹی اے ناصرآباد کے انتخابات، امام بخش صدر اور عبدالرشید جنرل سیکریٹری منتخب

تربت(گدروشیا پوائنٹ)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (جی ٹی اے) تحصیل ناصرآباد کے انتخابات گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ناصرآباد میں منعقد ہوئے۔ تقریب کی صدارت ضلعی جنرل سیکریٹری محمد نسیم اکرم اور ضلعی نائب صدر مولوی محی الدین بلوچ نے کی، جبکہ مرکزی چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر مہمانِ خصوصی تھے۔ انتخابات میں ایک ہی پینل نے نامزدگیاں جمع کرائیں، جس کے تحت امام بخش بلا مقابلہ صدر، عبدالرشید جنرل سیکریٹری، مراد جان چئیرمین اور لیاقت علی آرگنائزر منتخب ہوئے۔ دیگر منتخب عہدیداران میں منیر بلوچ سینئر نائب صدر، کریم جان نائب صدر، نبی بخش سنگ نائب صدر دوئم، صالح محمد ڈپٹی سیکریٹری، سعید احمد پریس سیکریٹری، ریاض احمد سیکریٹری مالیات، شوکت علی سیکریٹری اسپورٹس، راشد علی جوائنٹ سیکریٹری، نوربخش آفس سیکریٹری، محمد اسماعیل آڈیٹر، احمد علی وائس چئیرمین اور اسلام اسلم ڈپٹی آرگنائزر شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر نے کہا کہ اساتذہ کی بقا اور کامیابی اتحاد و نظم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد رہنا ہوگا اور جی ٹی اے بی کو مزید مضبوط و منظم بنانا ہوگا۔
پروگرام کی نظامت نسیم اکرم نے کی، جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت مولوی محی الدین بلوچ نے حاصل کی۔