دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) پروجیکٹ کے جی ایم ریحان مچل کا اپنے ٹیم کے ہمراہ کچاو سرزئے کا دورہ علاقے کے قبائلی معتبرین و سی ڈی سی کچاو کے ممبر محمد رضا نوتیزی اور وائس چیئرمین محمد اکبر نوتیزی سے ملاقات اس موقع پر وائس چیرمین محمد اکبر نوتیزی نے پروجیکٹ منیجمنٹ اور جی ایم ریحان مچل کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ نے انتہائی مختصر وقت میں سرزے کچاو اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کیلئے صحت تعلیم ابنوشی اور زمینداروں کیلئے ٹینکی گراؤنڈ سمیت دیگر بنیادی کام کرکے ایک بہترین اقدام کیا ہے ریکوڈک پروجیکٹ نے انتہائی مختصر وقت میں ہمارے علاقے کے بنیادی مسلوں کو ترجیح دیں کر یہ ثابت کردیا کہ وہ تمام علاقوں کو یکساں ترجیح دیں رہی ہے اس موقع پر پروجیکٹ کے جی ایم ریحان مچل نے سی ڈی سی ممبر رضا نوتیزی یو سی وائس چیئرمین محمد اکبر نوتیزی سمیت علاقے کے تمام قبائلی معتبرین کا شکریہ ادا کیا کہ علاقے کے قبائلی عمائدین کے بغیر کوئی بھی پروجیکٹ کامیاب نہیں ہو سکتا انشاء اللہ اسی طرح کے علاقے کے معتبرین کو ساتھ لے کر علاقے میں مزید ترقیاتی و لوگوں کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تمام علاقوں کو یکساں ترجیح دینا ہے

