اوتھل (گدروشیا پوائنٹ)لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب امیدوار 6 نومبر 2025 تک اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایف ایس سی پری انجینئرنگ پاس امیدوار بھی اب بی ایس ایگریکلچر پروگرام میں داخلے کے لیے اہل قرار دیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی نے طلبہ سے کہا ہے کہ مزید تفصیلات اور آن لائن فارم جمع کرانے کے لیے ویب سائٹ https://admissions.luawms.edu.pk/application/index.php پر وزٹ کریں۔

