گوادر: پرائس کنٹرول کمیٹی کا مختلف مارکیٹوں کا معائنہ، غیر قانونی منافع خوری پر سخت کارروائی کا انتباہ

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر اج بروز منگل پرائس کنٹرول کمیٹی گوادر نے شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش سبزی فروش پولٹری فارم گوشت منڈی معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پرائس کنٹرول کمیٹی نے واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی دکاندار کی جانب سے سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مضر صحت اشیاء یا قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے پراہس کنٹرول کمیٹی نے لوگوں سے کہا کہ جس دوکاندار مرغی والے یا کسی نے بھی خلاف قانون کیا ہم سے رابطہ کریں ان کے دوکان سیل اور جرمانہ کیا جاے گی