کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ)سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے بلاک 5 شائستہ کالونی میں گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے دو کم سن بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ گیس بھر جانے کے بعد آگ لگنے سے ہوا جس کے باعث کمرے کی چھت گر گئی۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ کے برن یونٹ منتقل کردیا۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ برن یونٹ کے مطابق جھلسنے والے بچوں کی عمریں چھ ماہ اور ڈھائی سال ہیں۔ زخمی مرد 90 فیصد جبکہ خاتون 60 فیصد جھلس چکی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

