احمدوال مل(گدروشیاء پوائنٹ)ڈبل یونین انٹر سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ ہائی سکول محمد خان مل کا افتتاح ہوگیا ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حاجی مراد علی خان بادینی نے کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا افتتاحی میچ ہائی سکول محمد خان مل اور ہائی سکول خشکین نلی پدگ کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے میچ کے دونوں ہاف میں زبردست کھیل پیش کی تاہم دونوں ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس کی بنیاد پر ہوا جسے ہائی سکول محمد خان مل کی ٹیم نے جیت لیا میچ میں مین ریفری ناصر حسنی اسسٹنٹ ریفریز سلیم سنگت،بابو جے کے جبکہ فورتھ آفیشل کے فرائض امان ڈینجر نےسرانجام دیئے افتتاحی میچ کے مہمان خاص ہیڈ ماسٹر ہائی سکول روستم مل محمد ذکریا مینگل تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور افتتاحی میچ کے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول محمد خان مل امان اللہ بڑیچ،ہیڈ ماسٹر ہائی سکول جورکین قاسم مہر جمالدینی،لیاقت سنگت سابق ہیڈ ماسٹر حاجی عبدالحئی گورگیج،محمد عارف زہری،عبدالروف ودیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔

