تربت: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل مند کے انتخابات مکمل، حاجی احمد حسین صدر منتخب

تربت(گدروشیا پوائنٹ) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل مند کے انتخابات آج 20 اکتوبر 2025 کو گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سورو مند میں ضلعی نائب صدر مولانا محی الدین مسعودی کی سربراہی میں منعقد ہوئے تقریب کے مہمانِ خصوصی مرکزی چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر اور تحصیل تمپ کے صدر غلام جان بلوچ تھے انتخابات میں ایک پینل نے اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے جس کے نتیجے میں تحصیل مند کی نئی کابینہ تشکیل پائی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل مند کی نومنتخب کابینہ کے عہدیداران درج ذیل ہیں صدر حاجی احمد حسین، سینئر نائب صدر عبدالاحد مسعودی، جونیئر نائب صدر محمد شعیب، نائب صدر نادیہ جلال، نائب صدر خاتون یاسمین کلیر، جنرل سیکریٹری عقیل احمد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثریا، پریس سیکریٹری عبد الحمید شیر محمد، سیکریٹری مالیات مہجان، سیکریٹری اسپورٹس مجیب احمد، آفس سیکریٹری عبدالماجد، سیکریٹری خاتون شکیلہ احمد، آڈیٹر غلام محمد، جوائنٹ سیکریٹری شہزاد اسلم، چیئرمین عبدالحکیم، وائس چیئرمین غنیمہ غلام محمد، آرگنائزر محمد یونس، ڈپٹی آرگنائزر صدیق صلاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت مند کے اساتذہ کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اور مرکزی سطح تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ضلعی نائب صدر عبدالاحد مسعودی نے سرانجام دیے۔