گوادر(گدروشیا پوائنٹ)گوادر بلوچستان پولیس کا اہم اور تاریخی اقدام، گوادر پولیس نے سٹی پولیس تھانے کا نام تبدیل کرکے اسے شہید کانسٹیبل محمد خماری پولیس تھانہ کے نام سے منسوب کر دیا۔ تقریبِ افتتاح ڈی آئی جی مکران رینج ڈاکٹر پرویز عمرانی نے انجام دی۔ اس موقع پر ایس ایس پی گوادر ضیاءالحق مندوخیل، شہید کے بھائی اسماعیل بلوچ، ایس پی گوادر عبدالواحد، ایس ایچ او محسن بلوچ، ٹریفک سارجنٹ نثار بلوچ سمیت پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مکران رینج ڈاکٹر پرویز عمرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید محمد خماری بلوچستان پولیس کے بہادر سپاہی تھے جنہوں نے دہشت گردوں کے حملے کے وقت غیر معمولی جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور معصوم شہریوں کی جان بچاتے ہوئے اپنے سینے پر آٹھ گولیاں کھا کر جامِ شہادت نوش کیا۔ پرامن گوادر آج گوادر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ایس ایس پی گوادر ضیاءالحق مندوخیل نے کہا کہ شہید محمد خماری جیسے جوان ہماری فورس کا فخر ہیں۔ ان کی قربانی نے ثابت کیا کہ بلوچستان پولیس ہمیشہ عوام کے تحفظ کے لیے ہر اول دستے کے طور پر موجود ہے۔ حکومت بلوچستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں سٹی پولیس تھانے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ہمارے لیے باعثِ اعزاز اور شہید کے خاندان کے لیے اعزاز و فخر کی بات ہے۔ افتتاحی تقریب میں پولیس اہلکاروں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور ان کے نقشِ قدم پر چلنا ہی حقیقی خراجِ عقیدت ہے ڈی اى جی مکران ڈاکٹر پرویز عمرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

