دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) تحصیل کپ چیمپئن لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام چاغی کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ سیدان کرکٹ کلب چاغی اور شہید اسفند فتح حسنی کرکٹ کلب چاغی کے درمیان کھیلا گیا شہید اسفند فتح حسنی کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں 140 رنز بنائیں جس میں خلیل خادم کے 32 اور نعمان بڑیچ کے 30 رنز شامل تھے سیدان کرکٹ کلب کی طرف سے دلاور شاہ اور جاوید عامر نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بعد میں مطلوبہ ہدف سیدان کرکٹ کلب نے بآسانی دس اوورز میں عبور کر لیا جس میں جمیل بڑیچ نے عمدہ 62 اور خادم شاہ نے 56 اور خواجہ کلیم نے 20 رنز بنائیں شہید اسفند فتح حسنی کرکٹ کلب کی طرف سے مسعود محمود نے ایک وکٹ حاصل کی اس طرح یہ میچ سیدان کرکٹ کلب چاغی نے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

