دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)میر حمدان جان ماندائی فور ڈسٹرکٹ چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 بمقام چاغی کرکٹ گراؤنڈ دالبندین کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ الریاض ریکی اسپورٹس اور گل عتیق کرکٹ کلب دالبندین کے درمیان کھیلا گیا الریاض ریکی اسپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 17 آوورز میں 213 رنز کا ٹارگٹ دیا جس میں شہزاد امام نے دھواں دھار 91 ثنا اللہ ریکی نے 46 اور فرحان نے 41 رنز بنائیں گل عتیق کرکٹ کلب دالبندین کی طرف سے مسلم نے دو جبکہ صدیق اور فیاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے بعد میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں گل عتیق کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز تک 187 رنز بنائیں جس میں مقصود احمد کے شاندار 91 ذولقرنین کے 35 اور اسرار کے 30 رنز شامل تھے الریاض ریکی اسپورٹس کی طرف سے مرتضیٰ شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح الریاض ریکی اسپورٹس نے پہلا سیمی فائنل میچ 25 رنز سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا مین آف دی میچ شہزاد امام قرار پائے جنہوں نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض بہادر سچن اور شہزاد بوم بوم نے سر انجام دئیے

