تربت: پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین مرحوم عابد جان بلوچ کی رسمِ سوئم، بڑی تعداد میں شرکت

تربت (گدروشیا پوائنٹ) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ 2076 ڈسٹرکٹ کیچ کے چیئرمین مرحوم عابد جان بلوچ کی رسمِ سوئم کی فاتحہ خوانی ادا کی گئی، جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ 2076 ڈسٹرکٹ کیچ کے چیئرمین مرحوم عابد جان بلوچ کی رسمِ سوئم کی فاتحہ خوانی آج بروز اتوار نہایت عقیدت، احترام اور گہرے جذباتِ محبت کے ساتھ واجہ ظفر جان بلوچ ہاؤس بمقام آپسر میں منعقد کی گئی۔ یہ روحانی اور پر احساس اجتماع مرحوم کی یاد، ان کی انسانیت سے وابستگی، خدمتِ خلق کے جذبے اور معاشرتی کردار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈسٹرکٹ کیچ حاجی ڈاکٹر عبدالروف رند بلوچ، اے ڈی ایچ او تمپ/مند ڈاکٹر غلام قادر رند بلوچ، ڈی ایچ او آفس کے ایڈمن محمد جان بلوچ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز مکران ڈویژن آفس کے ایڈمن تاج بلوچ، پی ایم اے کے ڈاکٹر شیردل بلوچ، ڈاکٹر اصغر علی بلوچ، ڈاکٹر پرویز احمد بلوچ، ڈاکٹر ابوبکر بلوچ، ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، یونیورسٹی آف تربت بلوچی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصبور خالق بلوچ، بلوچی زبان کے معروف شاعر ارشاد پرواز، ریسرچ فارم زراعت کیچ کے ڈائریکٹر محمد نعیم بلوچ، زراعت فارم کیچ کے آفیسر دوست جان بلوچ، سابقہ ایم ایس ٹیچنگ اسپتال کیچ ڈاکٹر جاوید کریم بلوچ، شاپک ہوشاب کے سیاسی و سماجی رہنما علی محمد شاہل بلوچ، نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے صدر طارق بابل بلوچ، نیشنل پارٹی تحصیل آپسر کے صدر احسان درازہئی بلوچ، معسود حسرت، نائب نثار احمد گورگیج بلوچ، قمبر نثار گورگیج بلوچ، نیشنل پارٹی آپسر کے رہنما کہدہ داود بلوچ، جنرل کونسلر کہدہ محمد نور بلوچ، حاجی معراج بلوچ، نیشنل پارٹی کے رہنما انور اسلم بلوچ، چاکر بلوچ، نیشنل پارٹی سری کہن کے رہنما حاجی اسلم بلوچ، نیشنل پارٹی تحصیل آپسر کے سابق صدر محمد اقبال بلوچ، کیچ کے اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم بلوچ، نعیم عادل بلوچ، کامریڈ نیاز بلوچ اور نوید احمد بلوچ نے شرکت کی۔ پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ 2076 کے صوبائی نائب صدر کامریڈ باقی بلوچ، ڈسٹرکٹ کیچ کے صدر سبزل خان کوہ بلوچ، سابق صدر خدابخش بلوچ، سابق چیئرمین کہدہ اللہ بخش بلوچ، پیرا میڈکس، ڈاکٹرز برادری، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران، وکلاء، اساتذہ، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ فیملی کے سربراہان واجہ ظفر جان بلوچ، معسود جان بلوچ، باقر علی بلوچ، حاجی غلام یاسین بلوچ، مرحوم کے فرزند مہران جان عابد بلوچ اور دیگر اہلِ خانہ کی موجودگی میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ پاک مرحوم عابد جان بلوچ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔