دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) دالبندین پولیس کی کامیاب کاروائی مختلف وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار دالبندین سٹی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو ریاض سکنہ کلی کریم آباد دالبندین کو گرفتار کر لیا کارروائی ایس پی چاغی محمد شریف کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی عابد شیرزئی ،ایس ڈی پی او چاغی اسداللہ مینگل کی زیر نگرانی کی گئی، جس میں ایس ایچ او سٹی دالبندین عبدالوحید بلوچ، ایڈیشنل ایس ایچ او شبیر ساسولی اور پولیس فورس کے جوانوں نے حصہ لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایک عرصے سے ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمات میں FIR No. 31/2025 دفعہ 398 PPC, FIR No. 53/2025 دفعہ 324، 452-34 PPC اور FIR No. 86/2025 دفعہ 392 PPC شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزم متعدد وارداتوں میں مفرور تھا اور کئی بار چھاپوں کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا تھا، تاہم خفیہ اطلاع پر کی گئی کامیاب کارروائی میں اسے گرفتار کر لیا گیا ایس پی چاغی محمد شریف نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوگی اور عوام کو سکون کا سانس ملے گا مزید تفتیش جاری ہے اور توقع ہے کہ ملزم سے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی اہم انکشافات ہوں گے ملزم کے دیگر ساتھیوں کے گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے

