تمپ( گدروشیاء پواہنٹ)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل تمپ کے کابینہ انتخابات مکمل، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل تمپ کے کابینہ انتخابات گورنمنٹ ہائی اسکول تمپ میں ڈویژنل جوائنٹ سیکریٹری خالد علی اور ڈویژنل ڈپٹی آرگنائزر شعیب خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر تھے۔انتخابی عمل میں سابقہ عہدیداران، سینئر اراکین اور بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ انتخابات کے نتیجے میں تمام عہدے بلا مقابلہ مکمل کر لیے گئے۔نئی منتخب کابینہ درج ذیل عہدیداران پر مشتمل ہے:
صدر غلام جان، سینئر نائب صدر محمد کریم، نائب صدر حیدر علی، جونیئر نائب صدر کفایت اللہ، نائب صدر (خاتون) یاسمین بلوچ، جنرل سیکریٹری الطاف حسین، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سعید احمد، سیکریٹری اطلاعات و نشریات بالاچ بلوچ، سیکریٹری مالیات عطاءاللہ، سیکریٹری اسپورٹس تحسین خالق، جوائنٹ سیکریٹری برکت علی، آفس سیکریٹری محمد اکبر، سیکریٹری (خاتون) رشیدہ بلوچ، آڈیٹر حسین صدیق، چیئرمین نزیر احمد، وائس چیئرمین جہیند حفیظ اور آرگنائزر محمدعبداللہ بلوچ ڈپٹی آرگنائزر عظیم مراد شامل ہیں۔اس موقع پر چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئی ٹیم تدریسی عمل میں بہتری، اساتذہ کے مسائل کے حل اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تنظیمی سرگرمیوں میں شفافیت اور اتحاد برقرار رکھنا اساتذہ برادری کے مفاد میں ہے۔آخر میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر نے کامیاب انتخابی عمل پر تمام اساتذہ اور منتظمین کو سراہا اور تنظیم کے بہتر مستقبل کے لیے کوششیں کرینگے.

