دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) میر حمدان جان ماندائی فور ڈسٹرکٹ چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 بمقام چاغی کرکٹ گراؤنڈ دالبندین کے سلسلے میں ایک میچ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین اور رشید جان کرکٹ کلب دالبندین کے درمیان کھیلا گیا قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 17 آوورز میں 222 رنز پہاڑ جیسا ہدف مخالف ٹیم کے سامنے رکھا جس میں خلیل کے بی کے شاندار 106 بور جان کے 70 اور متیع اللہ کے 25 رنز شامل تھے بعد میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں رشید جان کرکٹ کلب دالبندین نے 195 رنز بنائیں جس میں لیاقت نے 60 اور رؤف نے 55 رنز بنائیں قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب کی طرف سے ارسلان خان خلیل کے بی اور ظہور احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح یہ میچ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین نے 27 رنز سے جیت لیا مین آف دی میچ خلیل کے بی قرار پائے جنہوں نے 106 رنز کی شاندار اننگز اور دو وکٹیں حاصل کیے

