پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن رانجھا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی کی نگرانی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے پسنی مین بازار کا دورہ کیا۔
کمیٹی نے مختلف دکانوں، جن میں راشن شاپس، سبزی فروش اور مرغی فروش شامل تھے، کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخنامے کے مطابق اشیاء فروخت کریں، منافع خوری سے گریز کریں اور صارفین کو صاف و معیاری اشیاء فراہم کریں۔کمیٹی نے دکانداروں کو بازار میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے کہا کہ عوامی مفاد کے پیش نظر قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

