تربت: ٹورنامنٹ سے واپس جانے والے دو کرکٹ کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق، ایک زخمی

تربت(گدروشیا پوائنٹ) دشت کے مقام پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں کرکٹ کے دو کھلاڑی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی کنچتی میں منعقدہ ٹورنامنٹ سے اپنے موٹر سائیکل پر واپس گھر جا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تربت سے کراچی جانے والی شاہراہ پر مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین کھلاڑیوں میں سے دو سلمان ولد خدا بخش اور ابراہیم ولد علی اکبر، سکنہ دیہات موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا ساتھی عطا اللہ ولد محراب شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان کرکٹ کے کھلاڑی تھے جو کنچتی دشت میں جاری ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے۔