گوادر(گدروشیا پوائنٹ)ڈسٹرکٹ پولیس گوادر کی جانب سے سابق لیویز ملازمین کے لیے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں تمام غیر حاضر سابقہ لیویز اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین دن کے اندر اندر پولیس لائنز گوادر میں حاضر ہو کر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کے احکامات کے مطابق ضلع گوادر کے تمام لیویز ملازمین کو پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔ایس پی گوادر ضیاءالحق مندوخیل کی جانب سے جاری نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ جن اہلکاروں کے نام “لسٹ منسلک اے” میں شامل ہیں، وہ فوری طور پر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوں۔ بصورت دیگر انہیں غیر حاضری اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر برخاست تصور کیا جائے گا، اور اس کی تمام ذمہ داری متعلقہ اہلکار پر عائد ہوگی۔اعلامیے کے مطابق آخری تاریخ 17 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد غیر حاضر اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ سمجھا جائے گا۔

