دالبندین:وائس چیئرمین ضیاء الحق حسنی کی قیادت میں وفد کا آر ایچ سی ہسپتال اور اسکول کا دورہ

دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)یونین کونسل امین آباد کے چیرمین حاجی محمد وارث حسنی کی ہدایت پر وائس چیرمین ضیاء الحق حسنی کی قیادت میں وفد نے آر ایچ سی ہسپتال آمین آباد اور ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا
وفد کو انچارج آر ایچ سی فارماسسٹ ڈاکٹر شوکت بلوچ نے بیا پخیر کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا
وفد میں عوامی اتحاد پینل کے سرکردہ رہنما حاجی میر مقصود محمد حسنی زراعت آفیسر شفیق الرحمن محمد حسنی عبدالرازق محمد حسنی حامد محمد حسنی خالد محمد حسنی حاجی خلیل اللہ ودیگر شامل تھے ڈاکٹر شوکت بلوچ نے وفد کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی اور مختلف سیکشن کے وزٹ بھی کرائی
اس موقع پر وائس چیرمین ضیاء الحق حسنی نے ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ذاتی دلچسپی لے کر آمین آباد آر ایچ سی کے لیے اپنی تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی ہے اور اسی طرح فارماسسٹ ڈاکٹر شوکت بلوچ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہے وہ ہر وقت لوگوں کی خدمت کے لیے موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے آر ایچ سی ہسپتال فعال ھو چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آر ایچ سی میں لیبر روم کو فعال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ آمین آباد کے ابادی کو مدنظر رکھتے ہوئے آر ایچ سی کے میڈیسن کوٹہ کو بڑھایا جائے اور جدید ایمبولینس فراہم کی جائے
عوامی پینل کے رہنما حاجی میر مقصود محمد حسنی نے کہا کہ ہمیں مل کر ان اداروں کی فعالیت کو برقرار رکھنے میں اپنی اپنی کردار ادا کرنا ھوگی کیونکہ اتحاد و اتفاق سے یہ سب کچھ ممکن ہے ہمیں سیاست سے ہٹ کر علاقے کی تعمیر و ترقی سوچنا چاہیے اقتدار اور بغیر اقتدار کے لوگوں کی خدمت کو اپنی شعار بنائیں انہوں نے کہا ہم ڈی ایچ او عبد المالک بلوچ سے یہی امید رکھتے ہیں کہ آر ایچ سی آمین آباد کے باقی ماندہ مسائل کو بھی حل کرنے میں کردار ادا کریں گے