تربت: بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طلباء کا آل پاکستان ٹور منسوخی پر ٹرم امتحانات کا بائیکاٹ

تربت (گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان ریزیڈنشل کالج تربت میں سیکنڈ ائیر کے طلباء نے ٹرم امتحانات دینے سے انکار کرتے ہوئے آج زولوجی کا پرچہ احتجاجاً نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق طلباء کا مؤقف ہے کہ پرنسپل ولی محمد لہڑی نے اس سال آل پاکستان مطالعاتی ٹور منعقد نہیں کرایا ہے حالانکہ اس مقصد کیلئے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں طلباء کا کہنا ہے کہ جب تک ٹور کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جاتا وہ امتحانات میں شریک نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ بی آر سی تربت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب طلباء نے ٹرم امتحانات کے بائیکاٹ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف سی کی جانب سے 20 لاکھ روپے کمپیوٹر لیب کیلئے دیئے گئے ہیں پرنسپل نے کمپیوٹر خرید لیئے ہیں جلد کمپیوٹر لیب کا افتتاح ہوگا۔ جبکہ اسٹوڈنٹس نے گزشتہ روز غلط فہمی کے تحت کہا تھا کہ شاید یہ رقم ٹور کیلئے دیئے گئے ہیں