تربت(گدروشیا پوائنٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی حلقہ کیچ کم گوادر حاجی ملک شاہ گورگیج کے نمائندہ صادق تاجر نے کمشنر مکران قادر بخش پرکانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف ترقیاتی امور، جاری منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صادق تاجر نے کمشنر مکران کو ایم این اے حاجی ملک شاہ گورگیج کی جانب سے علاقے میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے تاکہ کیچ، گوادر اور مکران ڈویژن کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔ کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ ترقیاتی عمل کی شفاف اور موثر تکمیل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی مفاد سے متعلق منصوبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کمشنر مکران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے حاجی ملک شاہ گورگیج عوامی خدمت کے جذبے کے تحت خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے عوامی وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ہر فورم پر سرگرم ہے۔

