تربت(گدروشیا پوائنٹ) یوسی چیئرمین جاوید کریم دشتی کیجانب سےمڈل اسکول بہمن کو واٹرموٹر بمعہ سامان عطیہ، ہیڈماسٹر کا اظہارِتشکر ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بہمن نوکباد کے چیئرمین اور نیشنل پارٹی تحصیل گوکدان کے جنرل سیکرٹری جاوید کریم دشتی نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول بہمن کو 44 ہزار روپے مالیت کا واٹر موٹر سیٹ عطیہ کیا۔ اس سیٹ میں بجلی سے چلنے والی موٹر، پائپ، تار اور رسی شامل ہیں جو انہوں نے اسکول کے ہیڈماسٹر عبدالستار بلوچ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین جاوید کریم دشتی نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ یونین کونسل، بالخصوص اپنے وارڈ کے تعلیمی اداروں اور اسپتال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت جیسے شعبوں کی بہتری ہی ترقی کی ضمانت ہے اور وہ مقامی سطح پر ان اداروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری رکھیں گے انہوں نے اپیل کی کہ یوسی کے مخیر حضرات علاقے کے عوامی مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے کاموں میں ان سے تعاون کریں۔ اس موقع پر ہیڈماسٹر عبدالستار بلوچ نے چیئرمین جاوید کریم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میں نے اپنے ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ چیئرمین سے سکول کیلئے موٹر کی فراہمی کی گزارش کی تھی جس پر انہوں نے فوری طور پر ضروری سامان خرید کر فراہم کیا۔ ہم ان کے اس تعاون کے نہایت مشکور ہیں۔ ان کے عملی اقدامات سے علاقے کے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

