تربت (گدروشیا پوائنٹ) کہدہ یوسف محلہ آبسر میں کونسلر رحمت اللہ پیر بخش نے اپنے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے 83 سولر پینل غریب اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کیئے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر محمد طاہر بلوچ نے بھی سولر سیٹ تقسیم کیئے۔تقسیم کے موقع پر علاقے کے شہریوں نے کہا کہ کونسلر رحمت اللہ پیر بخش ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے ذاتی دلچسپی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مستحق خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے اُن گھروں میں روشنی آئے گی جہاں پہلے لوڈشیڈنگ سے گھنٹوں تک اندھیرا تھا اور یہ عوامی فلاح کیلئے ایک مثبت قدم ہے۔ دوسرے کونسلران اور یوسی چیئرمین عوام کے ٹیکس کے پیسے ضائع کرنے کے بجائے اپنے وارڈ کے عوام کے مفاد میں مشاورت سے استعمال کریں

