تمپ: جمعیت علماء اسلام تحصیل تمپ کی مجلسِ عمومی کا اجلاس، تحصیل سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

تمپ(گدروشیاء پواہنٹ)جمعیت علماء اسلام تحصیل تمپ کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کے کوارڈینیٹر مولانا محمد عبداللہ پھل آبادی نے میڈیاء نمائندوں کو اجلاس کی تفصیلات فراہم کرتے.ہوئے بتایا کہ جمعیتِ علماء اسلام تحصیل تمپ کی مجلسِ عمومی کا اجلاس مدرسہ اشاعت الاسلام پھل آباد میں منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت جناب قاری نصر اللہ نے حاصل کی۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام تحصیل مند کے امیر مولانا محمد آدم امام نے اعزازی طورپر شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر تفصیلی گفتگو ہوئ مجلس عمومی کے تمام معزز اراکین نے باری باری اپنی تجاویز پیش کیں بعد ازاں امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل تمپ جناب مفتی محمد شاکر نے اراکین مجلس عمومی سے خطاب کیا مفتی محمد شاکر نے کہا کہ الحمدللہ جمعیت علماء اسلام تحصیل تمپ مکمل فعال ہوچکی ہے اور اس کی کارکردگی کے مثبت ثمرات سامنے آریے ہیں ۔ مفتی صاحب نے اراکین مجلس عمومی پر زور دیا کہ ہر رکن اپنے متعلقہ یونٹ کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کےلئے بھرپور کوشش کرے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ ماہ تمپ میں مجلس عاملہ کے اجلاس میں تحصیل تمپ کے تمام یونٹس کے امراء ونظماء شریک ہونگے اجلاس کے بعد تمام یونٹس کے اراکین کیساتھ ایک تربیتی نشست ہوگی
اجلاس میں میں فیصلہ ہواکہ تمپ میں جمعیت علماء اسلام کا تحصیل سیکریٹریٹ کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جاۓ گا اجلاس جمعیت علماء اسلام تحصیل مند کے امیر مولانا محمد آدم امام صاحب کی دعاء سے اختتام پذیر ہوا
اجلاس کے بعد ارکین مجلس عمومی و مہمانان کےلئے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیاگیا