دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) سابق سینٹ چیرمین و ایم پی اے چاغی حاجی صادق سنجرانی کی ہدایت پر سرحد پر افغان فورسز کی جارحیت کے خلاف دالبندین میں احتجاجی ریلی و شہید حمید بلوچ چوک پہ مظاہرہ کیا گیا ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ وائس چیرمین و پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر میر اسفندیار یار محمد زئی نے کی ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے رکھے تھے جن پہ افغان فورسز کی جارحیت اور پاک فوج کی حکومت میں نعرے درج تھے ریلی میں سول سوسائٹی سرکاری آفیسران قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی شرکاء نے سرحد پر افغان فورسز کی جارحیت اور پاک فوج کی حمایت میں سخت نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی شرکاء سے ڈسٹرکٹ وائس چیرمین میر اسفندیار یار محمد زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے پاکستان کی سلامتی اور اپنے افواج کے خلاف کسی بھی جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے سرحدوں پر تعینات ہمارے پاک فوج کے جوان کبھی بھی تنہا نہیں ہے اور نہ کھبی تنہا ہونگے بلکہ ہم اپنے فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑے ہیں مودی کے یار یہ جان لیں کہ ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے

