تربت(گدروشیا پوائنٹ)گورکوپ میں مرحوم چیئرمین درمحمد کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا باقاعدہ افتتاح مرحوم چیئرمین کے فرزند ڈاکٹر تنویر صاحب نے کیا۔افتتاحی میچ میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انفرادی اعزازات کا اعلان کیا گیا۔ڈاکٹر تنویر، جو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی اور کھلاڑیوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم چیئرمین درمحمد کی یاد میں یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔

