تربت: انگلش پبلک اسکول سری کہن میں والدین و اساتذہ کا مشترکہ اجلاس طلبہ کی تعلیمی پیش رفت پر مثبت گفتگو

تربت(گدروشیا پوائنٹ) سکول کے اسٹوڈنٹس کے والدین و اساتذہ کی مشترکہ اجلاس (PTMیلاقت انگلش پبلک اسکول سری کہن میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی نظامت میر درویش نے کی جبکہ اس کا انعقاد سر عاطف (وائس پرنسپل) اور تدریسی عملے کے تعاون سے ہوا۔ ملاقات دو حصوں میں منعقد کی گئی: خواتین کی نشست کی نظامت مس حاجرہ عبد الواحد اور مس کومل نے کی، جبکہ نگرانی محترمہ عیسیان اور محترمہ خیر جان نے انجام دی۔ اس نشست میں اساتذہ نے والدین کے سوالات اور آراء کے جوابات دیے۔

اس ملاقات کا مقصد والدین اور اساتذہ کے درمیان طلبہ کی تعلیمی پیش رفت اور ہمہ جہت تربیت کے حوالے سے بہتر رابطہ قائم کرنا تھا۔ اجلاس کے دوران والدین نے تعلیمی اور انتظامی امور پر اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں جن پر مثبت اور تعاون پر مبنی انداز میں گفتگو ہوئی۔ انتظامیہ اور اساتذہ نے والدین کی تمام آراء کو بغور سنا اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی، اصلاحی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

سر عاطف اور تدریسی عملے نے والدین کی بھرپور شرکت اور مثبت رویے پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی و تربیتی معیار میں مزید بہتری کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور والدین کے تعاون کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔
آخر میں والدین کی شرکت اور تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ اسکول نے آئندہ والدین و اساتذہ ملاقات میں والدین کی مزید بھرپور شمولیت کی توقع ظاہر کی تاکہ مشترکہ کاوشوں سے طلبہ کی تعلیمی و تربیتی ترقی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔